Live Updates

مڈل کلاس غائب ہونے سے خونی انقلاب آتا ہے، احسن اقبال

عمران نیازی باہر نکلیں بازاروں اور بستیوں میں جا کرعوام کا حال پوچھیں، عمران نیازی کی حکومت معاشی پچ پرآؤٹ ہوگئی ہے۔ سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اکتوبر 2019 18:35

مڈل کلاس غائب ہونے سے خونی انقلاب آتا ہے، احسن اقبال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہاں مڈل کلاس غائب ہوجائے،وہاں خونی انقلاب آتا ہے، عمران نیازی باہر نکلیں بازاروں اور بستیوں میں جاکرعوام کا حال پوچھیں،عمران نیازی کی حکومت معاشی پچ پر آؤٹ ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی معیشت ہوش رباء ترقی اور عوام کی معیشت دیوالیہ ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا کے زور سے گالم گلوچ تو کی جاسکتی ہے لیکن گورننس بہترنہیں ہوسکتی۔ پی ٹی آئی کا سونامی بربادی کا سونامی ثابت ہوا، آج ہر طرف تباہ کاری کے مناظرہیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی باہر نکلیں، بازاروں اور بستیوں میں جاکر عوام کا حال دیکھیں۔

جس ملک کی مڈل کلاس غائب ہوجائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔ معاشی پالیسیوں سے پیسا اور ٹیلنٹ ملک سے بھاگ رہا ہے۔

عمران نیازی کی حکومت معاشی پچ پر کلین بولڈ ہوچکی ہے۔

مزید برآں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمامریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کی اور نیا آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ختم کی گئی، پارلیمان کے بجائے ایوان صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کے لئے ربڑسٹیمپ کے طورپر استعمال کرنا قابل مذمت ہے، مینڈیٹ چور حکومت فسطائی سوچ رکھتی ہے، ورنہ پارلیمان کا راستہ اختیار کیا جاتا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے، نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ڈائیورٹ اینڈ رول پر چل رہی ہے، مفت دوائی، ٹیسٹ ختم، اب اسپتالوں کی نجکاری سے غریب کی زندگی سے کھیلنے کی سازش ہورہی ہے، ڈینگی70 ہزار سے زائد افراد پر حملہ کرچکا، سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں، عمران صاحب کو میڈیا کی گردن دبانے کی فکر ہے، پولیو پروگرام میں تاریخی کرپشن پر عمران صاحب کی آنکھیں نیب کی طرح بند ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں، چوروں کی طرح جی آئی ڈی سی کے ذریعے چہیتوں کے 300 ارب معاف کئے جاتے ہیں، مہنگائی 3 سے 13 فیصد ہوگئی، ایک سال میں تاریخی 11000 ارب سے زائد قرض لئے، قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد ہوگئی، گاڑیوں کے کارخانے، صنعتیں، فیکٹریاں، دکانیں بند، لاکھوں بیروزگار، سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر توجہ ہٹا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات