پوری قوم دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہے،خان الیاس احمد خان

پیر 21 اکتوبر 2019 20:43

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) معروف سیاسی سماجی شخصیت خان الیاس احمد خان نے کہا ہے کہ پوری قوم انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہے، جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے خطے میں امن کو داؤ پر لگا دیا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ سیکولر بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے فوجی جارحیت کے ذریعے مقبوضہ و جموں کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے جس سے جلد کشمیری عوام آزاد ہوں گے، اپنے ایک بیان میں خان الیاس احمد خان نے کہا کہ مودی سرکار نے گھناؤنے اقدامات کرکے جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنا دیا ہے اور بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے باز رکھنے کیلئے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے لیکن بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور مودی سرکار کا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے، انہو ں نے کہا کہ مودی سرکار کا یہ متنازعہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ہے مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا حساب دینا ہوگا عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا اور بھارت کے متنازعہ اقدام کا نوٹس لینا ہوگامقبوضہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔