فتح جنگ، دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق

پیر 21 اکتوبر 2019 23:30

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) فتح جنگ دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فتح جنگ پنڈی روڈپرانا باہتر موڑ کے نزدیک لوڈر رکشہ سامان لوڈ کر کے فتح جنگ کی جانب آرہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی حساس ادارے کی کوسٹر نمبر IDO121سے ٹکرا گیا خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز ولد الہ دینو سکنہ شہید بے نظیر آباد سندھ اور34سالہ آصف جاوید ولد محمد اکرم سکنہ مصریال روڈ راولپنڈی شامل ہیں حادثے کے بعد ڈرائیور جس کا نام عمر سفیان معلوم ہوا ہے جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔