Live Updates

عمران خان کو نواز شریف اور زرداری سے متعلق فیصلے لینے سے باز رہنے کا کہہ دیا گیا

عمران خان کو سمجھایا گیا ہے کہ ابھی آپ رہنے دیں کیونکہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا تیار ہے اور ہم کوئی نیا محاذ نہیں افورڈ کر سکتے۔ سینئیر صحافی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 12:11

عمران خان کو نواز شریف اور زرداری سے متعلق فیصلے لینے سے باز رہنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2019ء) : وزیر اعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق چند فیصلے لینے سے باز رکھنے کا کہہ دیا گیا ہے؟۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی روؤ کلاسرا نے کہا کہ حکومت اس وقت مولانا فضل الرحمن کے دھرے کی وجہ سے دباؤ میں نظر آتی ہے۔کابینہ کے ذہنوں پر مولانا فضل الرحمن چھائے ہوئے ہیں۔

جو کہ مولانا فضل الرحمن کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔اور اس دباؤ کا پہلہہ نتیجہ یہ ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کو سی کلاس دینے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔وقتی طور پر دونوں کو سی کلاس دینے کا منصوبہ موخر کر دیا گیا ہے تاہم اچھے دن دوبارہ آئیں گے جب عمران خان اس قانون کو دوبارہ نکال لیں گے۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن کے ایک افسر نے مجھے بتایا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو سی کلاس دینے کا عمران خان کا ذاتی شوق ہے۔

کابینہ اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لیتی وہ سمجھتے ہیں کہ کل کو ہماری باری بھی آسکتی ہے پھر ہمیں بھی سی کلاس میں جیل کاٹنی پڑے گی۔روؤ کلاسرا نے مزید کہا کہ عمران خان کو وقتی طور پر سمجھایا گیا ہے کہ ابھی آپ رہنے دیں کیونکہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا تیار ہے اور ہم کوئی نیا محاذ افورڈ نہیں کر سکتے۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ میں جیلوں سے ایئرکنڈیشنز نکلوانے کیلئے نیب قوانین کا ترمیمی مسودہ پیش کیا گیا۔

ا، نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مطابق 5 کروڑ سے زائد کرپشن کے ملزم کو سی کلاس میں رکھا جائے گا،ملزم کو انکوائری اور انویسٹی گیشن یا ٹرائل کے دوران بھی سی کلاس جیل میں رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں اپنے خطاب میں جیلوں میں نیب ملزمان سے اے سی کی سہولت واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات