Live Updates

اوپازیٹیو بلڈ گروپ کے حامل لوگوں سے نواز شریف کو خون دینے کی اپیل

میاں نواز شریف کا بلڈ گروپ او پازیٹیو ہے،خون دینے کے خواہشمند سروسز اسپتال سے رابطہ کر سکتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 15:30

اوپازیٹیو بلڈ گروپ کے حامل لوگوں سے نواز شریف کو خون دینے کی اپیل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نواز شریف کی پلیٹ لٹس کے حوالے سے حالت تسلی بخش نہیں ہے۔ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اوپازیٹو خون کی ضرورت ہے،ڈاکٹرز نےنواز شریف کو خون لگانے کی سفارش کی ہے۔جب کہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کی تعداد مزید کم ہو گئی،ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پلیٹ لٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے مزید ماہرین کو سروسز اسپتال طلب کر لیا ہے۔ نواز شریف کا الٹرا ساؤنڈ بھی کیا گیا ہے۔پلیٹ لٹس بڑھانے کے لیے پلیٹ لٹس کے میگا یونٹ کٹس بھی تیار کرلی گئی ہیں،وائٹ بلڈ سیلز کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو نواز شریف کو خون دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین کا کہنا ہے کہ اوپازیٹیو بلڈ گروپ کے حامل لوگ نواز شریف کو خون دیں۔

میاں نواز شریف کا بلڈ گروپ او پازیٹیو ہے،خون دینے کے خواہشمند سروسز اسپتال سے رابطہ کر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ن لیگ کے کارکنان کی طرف سے نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔ جب کہ مریم نواز کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ وہ واپنے والد کی اسپتال میں عیادت کر سکیں اور ان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے ے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی عیاد ت کی ہے۔

شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت اور علاج معالجے پر مشاورت کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک نیچے گر گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ان کے ناک او رمنہ سے بلیڈنگ نہیں ہوئی ،ہمیں اورڈاکٹرزکو اس بات کی سخت تشویش ہے کہ پلیٹ لیٹس صرف15ہزارکی سطح پر آ گئے جو معمول کے مطابق ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں ،پلیٹ لیٹس اتنی تیزی سے نیچے آئے ہیں جوبہت تشویشناک بات ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ میں اس کی انکوائری کا مطالبہ کرتاہوںاور یہ بد ترین غفلت ہے کہ پلیٹ لیٹس اس قدر نیچے آ گئے بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیاگیا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات