Live Updates

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر مودی کی غلط فہمی دور کر دی‘ انصر مجید خان

ہٹلر مودی کے ہاتھ سینکڑوں معصوم کشمیریوں کے نا حق خون سے رنگے ہوئے ہیں‘صوبائی وزیر

منگل 22 اکتوبر 2019 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیر محنت وانسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے کہا کہ ہے کشمیرسے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو جائے گی۔پاک فوج بزدل دشمن کو سبق سکھا کر بھارت کی عقل ٹھکانے لے آئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر مودی کی غلط فہمی دور کر دی۔ہٹلر مودی نے کشمیریوں پر 79دن سے زندگی تنگ کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انصر مجید خان نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت کے خلاف سوچنے والا پاش پاش ہو جائے گا۔شر پسند عناصر کو ملک میں انتشارپھیلانے کی بجائے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔نریندر مودی کے ہاتھ سینکڑوں معصوم کشمیریوں کے نا حق خون سے رنگے ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قوم نے کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کیا۔پاکستانی عوام کا دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات