بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لئے ان گنت قربانیاں دیں، شیری رحمان

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:33

بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لئے ان گنت قربانیاں دیں، شیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لئے ان گنت قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ جمہوریت کے اس سفر میں نصرت بھٹو نے اپنے شوہر، نوجوان اولاد اور کارکنان کی لاشیں اٹھائیں۔

انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کو للکارا۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت کی بحالی میں ان کا کردار مثالی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو کو کارکنان نے ماں کا درجا دیا۔ انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو کا کردار اور جدوجہد ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت پسند لوگ ان کمی ہمیشہ محسوس کرے گی۔