ہم پاکستان کو پولیو فری بناء کر ہی دم لینگے ، صدر عارف علوی کا عزم

ہمیں عوام میں پولیو ویکسی نیشن کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہو گا، صدر مملکت

جمعرات 24 اکتوبر 2019 14:25

ہم پاکستان کو پولیو فری بناء کر ہی دم لینگے ، صدر عارف علوی کا عزم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2019ء) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو پولیو فری بناء کر ہی دم لینگے ۔ جمعرات کو پولیو کے عالمی دن پر پیغام میں انہوںنے کہاکہ پولیو کا عالمی دن اس موذی مرض کے خاتمہ کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کو پولیو فری بنا کر ہی دم لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہم اپنے عالمی شراکت داروں کے مشکور ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں عوام میں پولیو ویکسی نیشن کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہو گا۔