Live Updates

وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر پولیو پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعہ 25 اکتوبر 2019 12:50

وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر پولیو پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا اورصوبائی وزیر صحت ھشام انعام اللہ کی زیرصدارت انسدا د پولیو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں صوبائی ڈی جی ہیلتھ، ای او سی کوارڈییٹر، عالمی ادارہ صحت یونیسف کے نمائندے بھی شریک ہوئے ،اجلاس کے شرکاء کو پولیو وائرس کے پھیلاواور پولیو کیسز میں اضافے کی تشویشناک صورت حال اور اس حوالے سے درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ، انھوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے سے متلعق تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت صوبوں کی بھر پور معاونت کر رہی ہے ، ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ھے اور اب ہم سب کو ملکر پاکستان سے بھی پولیو کو جڑ سے اکھاڑنا ھے، اس سلسلے میں ہم سب کو سیاست سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہو گا ، ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انشااللہ پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے، عوام میں یہ پیغام زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ پولیو کے دو قطرے پلا کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ افسوس ناک ھے جس کے تدارک کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے سول سوسائٹی اور علما کرام کاک ردار نہایت اہم ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک نیشنل کاز ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے راستے میں سیاست کی کو ئی گنجائش نہیں، انھوں نے کہا کہ یہ ملک کے 37 کروڑوں بچوں کے مستقبل کا سوال ہے ۔انھوں نے ہدایت کی کہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات