
جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان کی ایمل ولی خان سے ملاقات،آزادی مارچ اور اے این پی کے شمولیت کے حوالے سے گفتگو
اے این پی اپنے پروگرام کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کریگی، 31اکتوبر کو صبح 11بجے رشکئی انٹرچینج سے اسفندیار ولی خان کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے،ایمل ولی خان
پیر 28 اکتوبر 2019 18:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اے این پی 200فیصد آزادی مارچ کا حصہ ہیں،جو فیصلہ مارچ کے حوالے سے اپوزیشن کے رہبر کمیٹی کا ہوگا وہی اے این پی کا فیصلہ ہوگا،الیکشنز میں اداروں کی مداخلت کے خاتمے،ملک میں جمہوریت کی بقاء،آئین کے تحفظ اور ووٹ کے تقدس کیلئے اے این پی آزادی مارچ کا حصہ ہے،2013کے بعد یہ دوسری بار ہے کہ اے این پی کا مینڈیٹ چوری کیا جارہا ہے،اے این پی اور سیاسی پارٹیاں کب تک یہ برداشت کرتی رہی گی کہ اُن کا مینڈیٹ چوری کرکے مقتدر قوتیں اپنے من پسند لوگوں کو اقتدار حوالہ کریں۔
ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ 2013کے انتخابات میں پورے ملک کا چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم تھا جبکہ اے این پی امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ وزیرستان میں بیٹھے حکیم اللہ محسود کررہا تھا،اُس کے باوجود بھی اے این پی نے جمہوریت کی مضبوطی کے خاطر اُس الیکشن کے نتائج تسلیم کیے،اس بار دہشتگردوں کی جگہ ہمارے بکسے اُن لوگوں نے چوری کیے جنہوں نے عمران خان کو اقتدار حوالہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی مارچ میں بھرپور شمولیت کا فیصلہ کرچکی ہے،اگر اے این پی کو روکا گیا تو اے این پی خیبرپختونخوا، صوبے کے ہرضلع کو بند کریگی۔جے یو آئی کے صوبائی امیر نے اپنی باتوں میں اے این پی قائدین کا مارچ میں مکمل تعاون اور شرکت پر شکریہ اداد کیا اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ ملک میں اصل جمہوریت کی بحالی اور ووٹ کے تقدس کیلئے مارچ جاری رہے گا۔
مزید قومی خبریں
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.