Live Updates

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں بہترین سیکورٹی انتظامات دینے پر آئی جی اسلام آباد کے مشکور

اسلام آباد پولیس دنیا کی بہترین فورس ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے نام تعریفی خط لکھا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 نومبر 2019 13:31

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں بہترین سیکورٹی انتظامات دینے پر آئی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2019ء) شاہی جوڑا پانچ روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے 18 اکتوبر کو برطانیہ واپس روانہ ہو گئے۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں۔ شہزادے ولیم نے کہا کہ پاکستان سے ملنے والی محبت کبھی نہیں بھولیں گے،شاہی جوڑے نے ہاتھ ہلا کر سب کو الوداع کیا۔

شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس پر اب شاہی جوڑے کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے نام تعریفی خط لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا کامیاب دورہ پاکستان پربرطانوی ہائی کمیشن نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے نام تعریفی خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے شاہی جوڑے کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔خط میں کہاگیا کہ پولیس فورس اور افسران نے انھتک محنت کر کے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے،حکومت برطانیہ کی طرف سے حکومت پاکستان اور اسلام آباد پولیس کے مشکور ہیں۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس اور اس کے افسران کی خد مات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اسلام آباد پولیس دنیا کی بہترین فورس ہے۔
خیال رہے کہ شاہی جوڑے نےاپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف مقامات کا دورہ کیا اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقاتیں کی۔اس دورے کے دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن کے لباس کے بھی کافی چرچے رہے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ لاہورمیں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، شاہی جوڑے نے تین یتیم بچوں کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کاایس او ایس ویلیج آمد پر ویلیج میں قیام پذیر بچوں سمیت دیگر نے پرجوش استقبال کیا ۔شاہی جوڑا بچوں میں گھل مل گیا اور اور ان سے بات چیت کی ۔شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت گزارا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اس موقع پر ایس او ایس ویلیج کے تین بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی اور کیک کاٹا۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے سالگرہ منانے والے بچوں کو کیک پیش کیا۔اس موقع پر شاہی جوڑے کو ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہی دی گئی ۔شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔ بعد ازاں شاہی جوڑے نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات