ڈائریکٹر انٹر نیشنل سٹیڈیز یونیورسٹی آف نیبراسکا امریکہ کا انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کا دورہ

ہفتہ 2 نومبر 2019 17:18

پشاور۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) ڈائریکٹر انٹر نیشنل سٹیڈیز یونیورسٹی آف نیبراسکا امریکہڈاکٹر پیٹرک مک نیمارا نے گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا جس کا اہتمام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اوریک پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور نے کیا تھا۔ ڈاکٹر پیٹر ک نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں انجینئرنگ کے رجسٹرار انجینئرڈاکٹر خضر اعظم خان، ڈاکٹر ناصر احمد، ڈائریکٹر اوریک پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور ، ڈاکٹر اسماء ، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اور ڈاکٹر طارق خلیل، مینجر اوریک یو ای ٹی پشاور بھی شامل تھے۔ ملاقات میں انٹرنیشنل کولابوریشن، ٹیچر ٹریننگ ، کیپسٹی بلڈنگ، مشترکہ ریسیر چ پراجیکٹس ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، فیکلٹی اور طلباء ایکسچینج پروگرام و دیگر باہمی مشترکہ پروگرامز کے بارے میں تفصیلی بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پیٹرک نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیادت کی کوششوں کو سراہا اور جلد ہی مستقبل قریب میں یو ای ٹی پشاور کیساتھ ان مشترکہ باہمی پروگرامز شروع کرنے کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر پیٹرک نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے جیمز سٹون سینٹر، ارتھ کیوک انجینئرنگ سینٹر اور ارٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر انکو سینٹرز کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔