24ستمبر زلزلہ، نقصان کے سروے کیخلاف متاثرین میں پائے جانیوالے تحفظات کو دور کرنے کیلئے اپیل ہا کا شیڈول جاری

ہفتہ 2 نومبر 2019 18:01

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد طیب نے 24ستمبر کو آنیوالے زلزلہ کے باعث قدرتی آفات کے قانون مجریہ 1976کی دفعہ 3اور 5نیز قواعد مجریہ 2006کے قاعدہ 4اور10کے تحت عوام الناس کی املاک ،عمارات کو پہنچنے والے نقصان کا سروے کے خلاف متاثرین زلزلہ میں سروے کے حوالے سے پائے جانیوالے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اپیل ہا کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔

حالیہ زلزلہ کے حوالے سے نقصانات کا سروے مکمل ہوچکا ہے تاہم تحفظات کا اظہا رکرنے والے متاثرین کو اپیل کا موقع دیا گیا ہے اور باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق سروے ٹیم کی فائنڈنگ کے خلاف متعلقہ سب ڈویژن کے اے سی صاحبان کے پاس اپیل دائر کروانے کی آخری تاریخ 10نومبر ہوگی جبکہ اے سی صاحبان کی جانب سے انفرادی اپیل ہا پر سماعت اور فیصلہ کرنے کا دورانیہ 11نومبر تا 17نومبر اے سی صاحبان کے فیصلہ جات کے خلاف ڈپٹی کمشنر صاحبان کے پاس اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 27نومبر 2019ہوگی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صاحبان کی جانب سے انفرادی اپیل ہا پر فیصلہ صادر کرنے کا دورانیہ 28نومبر تا 07دسمبر 2019رکھا گیا ہے ۔جملہ افسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ سروے فائنڈنگ کے خلاف دائر ہونیوالی اپیل ہا پر مطابق شیڈول فیصلہ صادر کریں تاکہ سروے کا کام حتمی طور پر یکسو کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :