Live Updates

یہ ہمارا نہیں فضل الرحمان کا جلسہ ہے: اعتزاز احسن

بلاول بھٹو واضح کہہ چکے ہیں مذہب کارڈ استعمال نہیں کریں گے، جلسے میں خواتین کو جانے کی جازت نہ دینے پر بھی اعتراض ہے: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 2 نومبر 2019 20:12

یہ ہمارا نہیں فضل الرحمان کا جلسہ ہے: اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2019ء) : رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ ہمارا نہیں فضل الرحمان کا جلسہ ہے، بلاول بھٹو واضح کہہ چکے ہیں مذہب کارڈ استعمال نہیں کریں گے، جلسے میں خواتین کو جانے کی جازت نہ دینے پر بھی ہمیں اعتراض ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مذہب کارڈ اور خواتین کو جلسے میں نہ جانے دینے کا معاملہ رہبر کمیٹی میں ڈسکس ہونا چاہیے، خواتین کو شرکت سے روکا جارہا ہے، یہ پیپلزپارٹی کا جلسہ ہو ہی نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو واضح کہہ چکے ہیں مذہب کارڈ نہیں استعمال کریں گے، یہ ہمارا نہیں مولانا فضل الرحمان کا جلسہ ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو گھر میں گھُس کر گرفتار کرنے کا جو اعلان کیا اُس پر بلاول بھٹو کے چہرے کے تاثرات سے صاف واضح ہے کہ وہ بھی اس پر حیران ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تو ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نہ رہبر کمیٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ معاملہ رہبر کمیٹی کے پاس جانا چاہئیے۔

مولانا فضل الرحمان خالصتاً اپنے لوگ لے کر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اب وہ کہہ رہے کہ ہم دو دنوں میں وزیراعظم عمران خان کو گرفتار بھی کر لیں گے اگر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی حکومت کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن اس کے لیے ہم کسی ایسی تحریک کی حمایت نہیں کرتے جس میں عورتوں کو ہی نہ آنے دیا جائے۔ عورتوں کو جلسے سے نکال دیا جائے۔ اور پھر مولانا کے اس کو مذہبی بھی بنا دیا ہے۔ اس وقت تو کوئی ایسا مذہبی ایشو ہی نہیں ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جب کوئی مذہبی ہے ہی نہیں تو کس طرح اس کو مذہبی بنا دیا گیا ہے۔ یہ تو لشکر لے کر یلغار کرنے آئے ہیں، اس طرح تو کل کو کوئی بھی آجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات