بابر اعظم نے سابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا
بطور کپتان پہلے میچ میں بہترین سکور کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ذیشان مہتاب اتوار 3 نومبر 2019 14:37
(جاری ہے)
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے 3.1 اوورز میں 41 رنز بٹورے لیکن بارش کے باعث میچ ایک بار پھر روکنا پڑا اور کافی دیر تک بارش نہ رکنے کے سبب امپائرز نے میچ ختم کرنےکا اعلان کردیا، یوں پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان صرف ایک رن پر ہی فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑگیا، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ون ڈاﺅن پوزیشن پر آنےوالے حارث سہیل بھی کچھ نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ سرفراز کی جگہ پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان کا ساتھ دیا اور مجموعی سکور کو 70 تک لے گئے۔ رضوان 30 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔13ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ بارش ہوگئی، جس پر کھیل 15، 15 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو رنز بنانے کی رفتار میں اضافے کی بجائے وکٹیں گرنے کی سپیڈ بڑھ گئی، بعد میں آنےوالے آصف علی اور عماد وسیم بھی بابر اعظم کا ساتھ نہ دے سکے۔آصف نے 10 رنز بنائے اور عماد وسیم کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ پاکستان نے مقررہ 15 اوورز میں 107 رنز بنائے، تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کےلئے 15 اوورز میں 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بیٹی عروہ کی جانب سے شاہد آفریدی کے میک اپ کی ویڈیو وائرل
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی لیڈزمیں پریکٹس ،(کل) کھلاڑی آرام کرینگے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء ، ویرات کوہلی نے پاک بھارت ٹاکرے کی اہمیت بتادی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سٹار سپورٹس ایک مرتبہ پھر متنازع اشتہار بنا ڈالا
-
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی پاکستان والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہنے پر مبارکباد
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائیگا
-
میرے والد پر کئی بم حملے ہوئے، شاہین آفریدی کا انکشاف
-
فرنچائزز کو فیس کے حوالے سے ملکی سٹارز کے اعتراض کا خدشہ
-
جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیا کپتان مقرر کر دیا
-
بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بلے بنوا لیے
-
بابر اعظم اینڈ کمپنی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں جدوجہد کرے گی: محمد حفیظ
-
آئی سی سی نے نیپال کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں سندیپ لامیچنے کی شمولیت کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.