جمیعت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس، بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی عدم شرکت

پیر 4 نومبر 2019 18:47

جمیعت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) جمیعت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر شریک نہیں ہوئے۔

ان جماعتوں کی نمائندگی دیگر مرکزی رہنماؤں کی طرف سے کی گئی۔کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نوید قمر، فرحت اللہ بابر،راجہ پرویز اشرف۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ، نیشنل پارٹی سے میر کبیر شاہی، میر طاہر بزنجو،اے این پی سے میاں افتخار،زاہد خان، مسلم لیگ ن سے سردار ایاز صادق ڈاکٹر عباد اللہ، جمعیت علماء پاکستان سے شاہ اویس نورانی، مرکزی جمعیت اہلحدیث سے شفیق پسروری، پختونخوا ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، عثمان کاکڑ اور جے یو آئی ف سے مولانا عبدالغفور حیدری،اکرم خان درانی،مولانا عطاء الرحمن، راشد سومرو نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کانفرنس میں کوریج کیلئے صحافیوں کو مولانا فضل الرحمان کے رہائش گاہ کے باہر روک دیا گیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد صحافی رہائشگاہ کے باہر کوریج کرتے رہے۔