آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج، ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین و قانون کے تحت تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی. جنرل قمر جاوید باجوہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 4 نومبر 2019 18:14

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
روالپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04نومبر ۔2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا. پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاءنے ہرقسم کے خطرے کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا.

آرمی چیف نے کہا کہ قومی کاوشوں اور مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی و استحکام حاصل کیا‘انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین و قانون کے تحت تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی.

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افواجِ پاکستان مشرقی سرحد اور ایل او سی سمیت ہر قسم کےچیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے. تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 226ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں قومی سلامتی ، جیو اسٹریٹیجک حالات اور کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین کے تحت تفویض فرائض انجام دیں گے‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد، ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے. آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام کی صورت حال قوم اور اداروں کی مرہون منت ہے، مذموم مقصد کے لیے قربانیوں کے ثمرات رائیگاں نہیں جانے دیں گے‘جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض انجام دیتی رہے گی.

آرمی چیف نے کہا کہ قومی کاشوں، مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی اور استحکام حاصل کیا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بہتر امن و امان کی صورت حال قوم اور اداروں مرہون منت ہے، تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے.