Live Updates

ملک دھرنوں کامتحمل نہیں ہو سکتا ، مجید خان

منگل 5 نومبر 2019 13:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) تحریک انصاف این اے 23 چارسدہ شبقدر کے سیکرٹری اطلاعات مجید خان اور سینئر رہنما نوروز خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ، مشکل حالات میں دھرنا دینے والے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیات میں ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت 22 کروڑ عوام کو زندگی کے بنیادی سہولیات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے ملک انورتاج کی قیادت میں پورا این اے 23چارسدہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات