مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا بھی کوچ بنا دیا گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈین جونز نے راہیں جدا کر لیں، مصباح الحق نئے کوچ ہوں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 6 نومبر 2019 22:22

مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا بھی کوچ بنا دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27اکتوبر2019ء) اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈین جونز نے راہیں جدا کر لیں ہیں اور اب مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے کوچ ہوں گے۔ سابق آسٹریلین آل راؤنڈ ڈین جونز نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالکان سے گفتگو کے بعد انہوں نے اگلے سیزن میں نئے کوچ کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 
 
ڈین جونز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مایوسی ہوئی کیونکہ ہم دو مرتبہ چیمپیئن بنے اور 8 میں سے 6 پلے آف جیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 4سال بہت شاندار رہے، کئی نوجوان کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلے اور پھر پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کھلاڑیوں کی بدولت ہم نے چیمپیئن شپ جیتیں۔

(جاری ہے)

ڈین جونز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹ اسٹاف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ریحان، حسان اور ڈیرن بیری سمیت تمام افراد کا بہت شکر گزار ہوں اور ہم اس دوران بہت لطف اندوز ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی ڈین جونز کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کی تائید کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈین جونز نے راہیں جدا کر لیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے کافی عرصے سے افواہیں زیر گردش تھیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈین جونز کو کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم فرنچائز کی جانب سے اب تک نئے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ مصباح ابتدا میں معاوضے اور پی ایس ایل میں کام کی اجازت پر تنازع کی وجہ سے ہی بورڈ سے معاہدہ نہیں کر رہے تھے، بعد میں یہ مسئلہ حل ہو گیا، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو گزشتہ برس ڈرافٹ کمیٹی سے یہ کہہ کر الگ کردیا گیا تھا کہ اس سے مفادات کے ٹکراﺅ والا معاملہ سامنے آئےگا، انضمام ایک فرنچائز کیلئے بھی کام کر رہے تھے، سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سابق بولنگ کوچ اظہرمحمود بھی کراچی کنگز سے منسلک تھے۔