بالاکوٹ ، شوگراں، کاغان، ناران میں بارش برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

جمعرات 7 نومبر 2019 15:09

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) بالاکوٹ میں دو روز سے جاری موسلادھار بارش اور وادی کاغان کے پرفضاء مقامات شوگراں، کاغان، ناران اور جھیل سیف الملوک میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

شوگراں، کاغان، ناران، بٹہ کنڈی، جھلکڈ اور جھیل سیف المولک پر ایک فٹ سے زائد برف باری سے جھیل سیف الملوک کا درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک پہنچ گیا۔ سیاحتی مقامات میں موجود سیاح برف باری میں خوب ہلہ گلہ اور موسم کو انجوائے کرتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کاغان میں برف باری کا یہ سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بالاکوٹ میں ہونے والی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :