تورغر میں دو روز سے جاری بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا

جمعرات 7 نومبر 2019 15:11

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) تورغر میں دو روز سے جاری بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، شدید سردی کے باعث مقامی افراد گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، ان علاقوں میں سوئی گیس نہ ہونے کے باعث وہاں سوختی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، شدید ٹھنڈ کے باعث مقامی افراد اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، لنڈا بازار اور گرم ملبوسات کی دکانوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، مرد و خواتین، بزرگ اور بچے لنڈا بازار میں خریداری میں پیش پیش رہے۔

(جاری ہے)

بارش سے اوگی اور تورغر کی کئی کچی سڑکوں پر آمدورفت معطل ہو گئی۔ مسلسل دو روز سے جاری شدید بارش سے سردی کی شدت میں یکدم اضافہ ہو گیا ہے اور ساتھ ہی گرم ملبوسات خصوصاً لنڈا بازار کی رونق میں اضافہ ہو گیا ہے، لوگوں نے خود کو گرم رکھنے کیلئے گھروں میں انگیٹھیاں جلانا بھی شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :