الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 259 کے 29پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ انتخاب کے دوران پریزائیڈنگ افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دئیے

جمعرات 7 نومبر 2019 21:35

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے 29پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ انتخاب کے دوران پریزائیڈنگ افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرنے کی منظور ی دے دی ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کے قائدہ 193کے تحت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کے 29پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ہونے والے انتخابات کے دوران پریذائیڈنگ افسران کو 16سے 18نومبر تک فرسٹ کلاس مجسٹر یٹ کے اختیارات تفو یض کر دئیے ہیں اختیارات سرکاری نتائج کے اعلان تک دئیے گئے ہیں ،واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259پر 17نومبر کو انتخابات ہونے ہیں 25جولائی 2018کے انتخابات میں اس حلقے سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے جنکی کامیابی کے خلاف طارق محمود کھیتران نے اپیل دائر کی تھی۔