Live Updates

انتشارمارچ والوں کو عوام سے کوئی پذیرائی نہیں ملی‘ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت کئی محاذ وں پر نبرد آزما ہے اور انتہائی دلیری سے حالات کا مقابلہ کر رہی ہے

جمعہ 8 نومبر 2019 13:22

انتشارمارچ والوں کو عوام سے کوئی پذیرائی نہیں ملی‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ انتشارمارچ والوںکو عوام سے کوئی پذیرائی نہیں ملی، اپوز یشن ملک کو تر قی کر تا دیکھ کر بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، حکومت کئی محاذ وں پر نبرد آزما ہے اور انتہائی دلیری سے حالات کا مقابلہ کر رہی ہے،مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی وفاق میں پہلی بار حکومت کرنے والی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کرنے کے چور راستے بند کئے ہیں جس سے کئی لوگوں کی سانس رک رہی ہے، مولانافضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ کے دوران احتساب کے جاری عمل پر کڑی تنقید سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے ،جو لوگ ملک بھر میںقومی اور صوبائی اسمبلیوںکے حلقوںکی تعداد کے تناسب سے امیدوار سامنے نہیں لاسکتے وہ آج وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کی بڑھکیں لگا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات