جیکب آباد میں بلدیہ نے کتا مار مہم شروع کر دی ڈی سی آفس سمیت دیگر علاقوں میں 10 کتے زہر دیکر مارے گئے

جمعہ 8 نومبر 2019 17:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء)جیکب آباد میں بلدیہ نے کتا مار مہم شروع کر دی ڈی سی آفس سمیت دیگر علاقوں میں 10 کتے زہر دیکر مارے گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عوامی شکایات پر بلدیہ چئیرمین آصٖف علی مغیری کی ہدایات پر بلدیہ عملے نے شہر میں کتا مار مہم شروع کر دی ہے پہلے روز ڈی سی آفیس اور لورا محلہ میں زہر دیکر دس کتے مار ے گئے بلدیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ چئیر مین آصف علی مغیری کے اقدام کی تعریف کی او ر کہا کہ آوارہ کتے شہریوں کے لئے خطرناک بنتے جا رہے تھے کتوں کومارنے کی مہم سے بچوں اور شہریوں میں پھیلا خوف ختم ہو ہا ہے دوسری جانب چئیر مین بلدیہ آصٖف علی مغیری نے رابطے پر کہا کہ شہریوں کی شکایات پر یہ مہم شروع کی ہے شہر کے تمام علاقوں میں آوارہ کتوں کو مار ا جائے گا تاکہ شہریوں میں کتے کے کاٹنے کا خوف ختم ہو۔