Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے امرتسر سے آئے سکھ رہنمائوں کے وفد کی ملاقات

وفد نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی پراجیکٹ پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا عثمان بزدار نے پاکستان اور بھارت کی سکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ

جمعہ 8 نومبر 2019 23:34

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں امرتسر سے آنے والے سکھ رہنمائوں کے وفد نے ملاقات کی -صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندرپال سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امرتسر کے سکھ رہنمائوں کے وفد نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی پراجیکٹ پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردارمہندر پال سنگھ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان اور بھارت کی سکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے۔ باباگرونانک یونیورسٹی کا منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی اقدام ہی-امرتسر سے آنے والے سکھ رہنمابکرم جیت سنگھ لاٹی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

(جاری ہے)

سکھ رہنما چرن جیت سنگھ نے کہاکہ بابا گرونانک یونیورسٹی خطے کا بہترین تعلیمی ادارہ بنے گی۔ سکھ رہنما بلجیت سنگھ نے کہاکہ پاکستان میں سکھ کمیونٹی کی صورتحال دیکھ کر رشک آتا ہے۔ سکھ رہنما ہرپریت سنگھ نے کہاکہ سردار عثمان بزدارجیسے سادہ اور منکسر مزاج وزیراعلیٰ سے ملکر دلی خوشی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امرتسر سے آنیوالے سکھ رہنمائوں کو با باگرونانک یونیورسٹی کے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا-سکھ رہنمائوں کے وفد میں بکرم جیت سنگھ لاٹی ، چرن جیت سنگھ ،بلجیت سنگھ ، ہرپریت سنگھ او ردیگر شامل تھی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات