Live Updates

پاکستان بیت المال اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے درمیان مستحق طلباء و طالبات میں تعلیمی وظائف کے حوالہ سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 8 نومبر 2019 23:39

جامشورو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان بیت المال اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں مستحق طلباء و طالبات میں تعلیمی وظائف کے حوالہ سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور پرو وائس چانسلر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر طحہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ پاکستان بیت المال مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم 50 مستحق طلباء و طالبات کو حصول تعلیم کیلئے ایک لاکھ روپے تک سالانہ سکالرشپ فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن واضح ہے کہ محروم اور متوسط طبقہ کے نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں مراعات یافتہ طبقہ کے مطابق یکساں مواقع فراہم کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران کی مدینہ جیسی فلاحی ریاست کا فلسفہ خدمت عزت و احترام کے ساتھ عوام کی دہلیز تک ممکن بنانا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات