کرتارپور راہداری ترقی کے راستے کھلنے کا باعث بنے گا،کرتارپور راہداری پر اپنا وعدہ پورا کردیا ‘ شاہ محمود قریشی

پاکستان میں اقلیتیں اپنی مذہبی رسومات آزادانہ ادا کرسکتی ہیں، افسوس کشمیر میںبھارت نے نمازجمعہ پر پابندی لگا رکھی ہے

جمعہ 8 نومبر 2019 23:40

کرتارپور راہداری ترقی کے راستے کھلنے کا باعث بنے گا،کرتارپور راہداری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری ترقی کے راستے کھلنے کا باعث بنے گا،کرتارپور راہداری پر اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہندو، مسیحی دیگر اقلیتیں اپنی مذہبی رسومات آزادانہ ادا کرسکتی ہیں، افسوس کشمیر میں بھارتی حکومت نے نماز جمعہ پر پابندی لگارکھی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلی بار اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آیا ہے، او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں اپنا موقف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی دھمکیوں کے باوجود مہاتیر محمد نے کشمیر پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ، کرفیو اٹھنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔