Live Updates

پوری دنیا کی سکھ برادری کوکرتارپور راہداری کے کھلنے پر خوش ہے،

امید ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری میں مدد ملے گی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی پی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 9 نومبر 2019 17:06

پوری دنیا کی سکھ برادری  کوکرتارپور راہداری کے کھلنے پر خوش ہے،
کرتارپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کرتارپور راہداری کے کھلنے پر خوش ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں راہداری کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کیلئے جب وہ سکھ یاتریوں کے ہمراہ دربار صاحب کرتارپور پہنچے تو پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سکھ برادری اپنے مقدس مقام تک باسہولت اور آسان رسائی کی فراہمی کے حوالے سے تعمیر کی گئی راہداری پر حکومت پاکستان اور بالخصوص وزیراعظم عمران خان کی مشکور ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات