Live Updates

اقبال کا سچا سپاہی بن کر ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، اقبال کے خوابوں کو عملی تعبیر دیں گے، اقبال کے پیغام کو نوجوانوں تک پہنچانا ضروری ہے، ہم اپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ ہم ان کے کتنے سچے اور پکے چاہنے والے ہیں، مومن کی پہچان اور نوجوانوں کو فلسفہ خودی سے متعارف کرواتے ہوئے اقبال نے نوجوانوں میں بالخصوص اور پوری ملت اسلامیہ میں بالعموم بیداری کی روح پھونکی ہے، اقبال کی شاعری اور پیغام سرحدوں کی قید سے باہر ہے، پاکستان ہی نہیں ایران، ترکی، بھارت، جرمنی اور کئی دیگر ممالک میں بھی ان کی شاعری رہنمائی کا باعث ہے، آج کے شعراء کو بھی اقبال کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ نوجوانوں کو شاعری کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں رہنمائی فراہم ہوسکے، اقبال کا فلسفہ خودی ہمارے اندر جرات و استقلال، خود اعتمادی اور خودداری کا جذبہ پیدا کرتا ہے‘آج کے دن تاریخ رقم ہوئی ہے‘ وزیراعظم عمران خان نے نفرتوں کے خلاف راہداری کی صورت محبت کا بیج بویا ہے‘ یہ امن و آشتی، مذہبی ہم آہنگی اور احترام انسانیت کے عظیم مقصد کے حصول کی نئی راہیں کھولے گا

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں یوم اقبال کے سلسلے میں کل پاکستان محفل مشاعرہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 نومبر 2019 23:40

اقبال کا سچا سپاہی بن کر ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، اقبال کے خوابوں ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقبال کا سچا سپاہی بن کر ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، اقبال کے خوابوں کو عملی تعبیر دیں گے، اقبال کے پیغام کو نوجوانوں تک پہنچانا ضروری ہے، ہم اپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ ہم ان کے کتنے سچے اور پکے چاہنے والے ہیں، مومن کی پہچان اور نوجوانوں کو فلسفہ خودی سے متعارف کرواتے ہوئے اقبال نے نوجوانوں میں بالخصوص اور پوری ملت اسلامیہ میں بالعموم بیداری کی روح پھونکی ہے، اقبال کی شاعری اور پیغام سرحدوں کی قید سے باہر ہے، پاکستان ہی نہیں ایران، ترکی، بھارت، جرمنی اور کئی دیگر ممالک میں بھی ان کی شاعری رہنمائی کا باعث ہے، آج کے شعراء کو بھی اقبال کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ نوجوانوں کو شاعری کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں رہنمائی فراہم ہوسکے، اقبال کا فلسفہ خودی ہمارے اندر جرات و استقلال، خود اعتمادی اور خودداری کا جذبہ پیدا کرتا ہے‘آج کے دن تاریخ رقم ہوئی ہے‘ وزیراعظم عمران خان نے نفرتوں کے خلاف راہداری کی صورت محبت کا بیج بویا ہے‘ یہ امن و آشتی، مذہبی ہم آہنگی اور احترام انسانیت کے عظیم مقصد کے حصول کی نئی راہیں کھولے گا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو سیالکوٹ میں یوم اقبال کے سلسلے میں کل پاکستان محفل مشاعرہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے محفل میں مقامی اور باہر سے تشریف لائے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے اقبال کے سچے سپاہی کا کردار ادا کرتے ہوئے ہم سب کو ان سے جوڑنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب سیالکوٹ میں منعقد کر کے سیالکوٹ کے لوگوں کو اعزاز بخشا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقبال کیلئے اور ان کی سوچ کیلئے یہاں سب کو یکجا کرنا اور اقبال کا پیغام پہنچانے میں مقامی انتظامیہ نے جو سہولت کاری فراہم کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا کام یہیں ختم نہیں ہوتا ، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی سوچ کو ہر ایک تک پہنچائیں تاکہ ہمارا عمل گواہی دیتا رہے کہ ہم ان کے کتنے سچے اور پکے چاہنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ ڈی سی او سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور ان کی پوری ٹیم سیالکوٹ کو اقبال کے خوابوں کے عین مطابق اور ان کے وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کی بہتر خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن تاریخ رقم ہوئی ہے‘ وزیراعظم عمران خان نے نفرتوں کے خلاف راہداری کی صورت محبت کا بیج بویا ہے‘ یہ امن و آشتی، مذہبی ہم آہنگی اور احترام انسانیت کے عظیم مقصد کے حصول کی نئی راہیں کھولے گا۔

کرتارپور سکھ برادری کے لئے اتنا ہی عزیز ہے جتنا ہمارے لیے مدینہ منورہ مقدم ہے۔بانیان پاکستان کے ویژن اور تعلیمات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انسانیت سے محبت کی دیے جلاتے رہیں گے۔انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام علامہ اقبال کے اس شعر سے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ،ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹین (ر)مستنصر فیروز،صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلاق سمیت طلباء،شعرا ء اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات