مظفرگڑھ، سابق کونسلر ملک اجمل پر مبینہ تشدد، مونچھیں مونڈ دی گئیں

اتوار 10 نومبر 2019 16:15

․ مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2019ء) سابق کونسلر پر مخالفین نے مبینہ تشدد کر کے مونچھیں مونڈ دیں۔روہیلانوالی کے نواحی علاقہ موضع عمر پور جنوبی کے رہائشی محنت کش مزدور سابق جنرل کونسلر ملک محمد اجمل نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب پار کر کے موضع بیٹ مٹھائی شاہ گیا تو سابق چیرمین عمر پور جنوبی احسن خان بھٹہ کے کارندوں آصف کلال، اللہ ڈتہ کلال نے اپنے پانچ نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر نا معلوم مقام پر لے گئے اور وہاں پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلے سے مونچھیں مونڈ دیں اور داڑھی اور بھنویں مونڈنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

روہیلانوالی پولیس کو 15پر اطلاع دی جو چار گھنٹے پر پہنچی اوردو نا معلوم افراد کو گرفتار کر کے پولیس مجھے بھی تھانہ میں ساتھ لے آئی بعد ازاں سابق چیرمین احسن خان بھٹہ کی سفارش پر گرفتار ملزمان چھوڑ دیے۔سابق جنرل کونسلر ملک محمد اجمل اور اہل علاقہ کے سینکڑوں مکینوں جام غلام یٰسین درگھ، غلام شبیر، محمد عثمان، نصراللہ خان بھٹہ نمبر دار، عبدالکریم، محمد نواب، غلام فرید بھلر، عبدالرحیم سیال، ملک مجاہد، محمد جعفر نے سابق چیرمین محمد احسن خان بھٹہ اور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :