بلدیہ اعلیٰ سکھر کے نویں عام اجلاس کی کارروائی،نصف سے زائد تجاویز کثرت رائے سے منظور ‘ چند مسترد
پیر 11 نومبر 2019 21:54
(جاری ہے)
اجلاس کے آغاز میں میئر سکھر نے افسران سے انکی کاکردگی بارے باز پرس کی اور افسران کی کاکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بہتری لانے کی ہدایت جاری کیں جبکہ میئر نے اراکین کونسل سے اجلاس میں مسلسل 2 روز تاخیر سے پہنچنے والے افسران و عملے کو نوکری سے فارغ کرنے کی رائے طلب کی جس کی تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔
میئر سکھر نے اے ڈی پارکس جاوید اختر کو خالد خان پارک میں سبزہ کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ مطلوبہ تمام مشینری فراہم کردی ہیں لہٰذا اب کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی قابل برداشت نہیں ‘ پاک میں پانی و بجلی کیلئے متبادل بندوبست کیا جائے جبکہ دیگر پارکس کی حالت بھی 2 ماہ میں بہتر ہوجانی چاہئے ۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بلدیہ اعلیٰ سکھر کی انتظامی کمیٹیوں کے غیر فعال ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو عہدے ہیں وہ عوام کی مرہون منت ہیں ‘ ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اس کرسی پر بیٹھے ہیں ‘ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے مگر افسوس کہ چند انتظامیہ کمیٹیوں کے علاوہ تمام کمیٹیاں غیر فعال ہیں ‘ آج تک کسی ایک کمیٹی نے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا ‘ ہم خدمت خلق کیلئے یہاں بیٹھے ہیں اور خدمت خلق ایک عظیم عبادت ہے ‘ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا ‘ بہت ٹائم خراب ہوچکا مزید نہیں ہونا چاہئے ‘ انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اپنی اپنی کمیٹیوں کو فعال کریں اور اپنی میٹنگز میں کئے گئے فیصلوں کی کونسل سے توثیق کرائیں ‘ ہر صورت فیصلوں پر عملدر آمد کرائیں گے ‘ اگر فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا تو استعفیٰ دیدوں گا۔ اراکین کی تجاویز پر میئر سکھر نے ایکسین سہیل میمن کو ایوب گیٹ کے نالے کی اسکیم پر کام کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سیلٹنگ کے کام کے کنٹریکٹر کو اس وقت تک ادائیگی نہ کی جائے جب تک یوسی چیئرمین ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی منظوری نہ دیں ‘ ڈاکٹر عبدالخالق کام چیک کر کے رپورٹ جمع کرائیں گے اس کے بعد ٹھیکیدار کو ادائیگی کی جائیگی۔ نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری کی تجویز پر یوسی چیئرمین غلام مرتضیٰ گھانگھرو نے اعتراض لگاتے ہوئے پرانی موٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا جس پر میئر نے انہیں تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ کونسل میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ میئر نے شہر میں منعقد ہونیوالے مختلف ایونٹس کے انعقاد کیلئے یاسین آرائیں کی سربراہی میں ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی۔ آخر میں میئر سکھر نے سندھ حکومت کے کچرا پھینکے پر پابندی کے فیصلے پر عملدر آمد کے حوالے سے اراکین سے رائے طلب کی جس پر اراکین نے متفقہ طور پر یہ قرار داد منظور کی کہ کچرا سڑک پر پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ‘ ہر دکاندار کو اپنی دکان اور کے باہر کچرا دان رکھنا ہوگا ‘ سڑک پر کچرا پھینکنے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ مذکورہ قانون پر رہائشی علاقوں میں بھی سختی سے عملدر آمد کرایا جائے گا۔ بعد ازاں میئر سکھر و کنوینر کونسل بلدیہ اعلیٰ سکھر نے اجلاس کل بروز منگل صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا، دو گروپس آپس میں لڑ پڑے
-
موجودہ تقسیم شدہ عالمی ماحول میں اسلام کے حقیقی پیغام کو واضح اور موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا ناگزیر ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا ’’پیغام اسلام‘‘ کانفرنس سے خطاب
-
فوڈ گرین سینٹرعارفوالہ ،20کروڑ 42لاکھ روپے گند م خر دبرد کیس،8سال بعد فوڈ انسپکٹر اور چوکیدار گرفتار
-
چانسلرگورنر پنجاب سے پنجاب یونیورسٹی لاکالج انٹری ٹیسٹ مؤخر کرنے کی اپیل، طلبہ پر دوہرا بوجھ ڈالنے کا الزام
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا، سیکرٹری بورڈ
-
حکومت اصلاحات کے تسلسل اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہے،احمد چیمہ
-
کراچی ،بلاول چورنگی پر وی آئی پی موومنٹ کے خلاف شہری آپے سے باہر ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
-
تین دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 11ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ
-
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی
-
وفاقی وزیرِ صحت کی معرکۂ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد
-
علاقائی کشیدگی اور توانائی کی غیر یقینی صورتحال کے باوجودملکی صنعتی ترقی کی شرح دوہرے ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے، خرم شہزاد
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.