Live Updates

حکومت نے کرتارپور کے افتتاح پر سنی دیول کو بلاکر علامہ اقبال کا سودا کیا: سلیم اللہ علوزئی

پاکستان کیخلاف فلم میں جنگ کرنے والے سنی دیول کو بلانا علامہ اقبال کا سودا کرنے کے مترادف ہے: رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 نومبر 2019 21:37

حکومت نے کرتارپور کے افتتاح پر سنی دیول کو بلاکر علامہ اقبال کا سودا ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف سلیم اللہ علوزئی نے کہا ہے کہ حکومت نے کرتارپور کے افتتاح پر سنی دیول کو بلاکر علامہ اقبال کا سودا کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا جس مین بھارتی وفد نے شرکت کی وفد میں بھارتی اداکار سنی دیول بھی شامل تھے۔ سنی دیول ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر رُکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں۔

یہ جماعت اپنی پاکستان دُشمنی میں سب سے آگے ہے اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں کا وجود مٹانے کے درپے ہو چکی ہے۔ سنی دیول خود بھی کئی مرتبہ پاکستان مخالف بیانات داغ چکے ہیں۔ اگرچہ بالی وڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول کی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبھی معترف ہیں۔

(جاری ہے)

وہ کئی دہائیوں سے اپنی مردانہ جسامت اور گرج دار آواز کے باعث برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کے دِلوں پر راج کرتے رہے ہیں۔

تاہم پیسہ کمانے کی اندھی ہوس اداکاروں سے ایسے غلط کام بھی کرواتی ہے، جس کا خمیازہ اور نقصان کئی نسلوں کو بھُگتنا پڑتا ہے۔ سنی دیول اُن بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے خلاف منفی پراپیگنڈے سے بھرپور فلموں میں کام کیا تھا. سنی دیول کی جانب سے بارڈر جیسی متنازعہ فلم بھی کی گئی ، جس میں ایک بھارتی میجر کی 1965ء کی پاک بھار ت جنگ کے دوران نام نہاد اور فرضی بہادری کو موضوع بنایا گیا تھا، حالانکہ بعد میں ثابت ہو گیا کہ بھارتی میجر نے ساری کہانی خود کو اعلیٰ فوجی اعزاز دلوانے کے لیے گھڑی تھی۔

تاہم پاکستان آنے کے موقع پر انہوں نے پاکستان کو اپنا گھر قرار دیا۔ پاکستان آنے سے قبل انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نہیں جاؤ گا تو کون جائے گا، میں ضرور جاؤں گا، میرا علاقہ اور میرا گھر ہے۔البتہ اب سلیم اللہ علوزئی نے کہا ہے کہ حکومت نے کرتارپور کے افتتاح پر سنی دیول کو بلاکر علامہ اقبال کا سودا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات