نوابزادہ ریاض حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 13 نومبر 2019 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ورلڈ سرائیکی کانگریس کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نواب صادق حسین قریشی مرحوم کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور مخدوم زادہ مرید حسین قریشی کے کزن نوابزادہ ریاض حسین قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے نواب زادہ ریاض حسین قریشی کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔