Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے

منگل 9 ستمبر 2025 21:54

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے ہیں۔ جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے 2500 ٹینٹ روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رحیم یار خان کے سیلاب زدگان کے لئے 2500 ٹینٹ بھیجے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے محفوظ انخلا کے لئے 400 لائف جیکٹ اور400 لائف رینگ بھی بھیجے جارہے ہیں۔ 1000 ٹینٹ فوری طور پر راجن پور روانہ کیے گئے جوسیلاب متاثرین کو مہیا کردیئے جائیں گے۔ مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لئے ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات