درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا

منگل 9 ستمبر 2025 23:00

درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقہ چک نمبر 74 گ ب میں اسلم نامی شخص نے آم کے درخت فروخت کرنے پر کلہاڑی کے وار کرکے بیٹے اکرم کو بے دردی سے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ زرعی زمین پر آم کے درخت کی فروخت تنازع کا سبب بنی۔ مقتول اکرم درخت فروخت کرنا چاہتا تھا، والد نے مخالفت کی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :