Live Updates

بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ‘ مسرت چیمہ

منگل 9 ستمبر 2025 21:41

بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جو ظلم کے پہاڑ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر ڈھائے جا رہے ہیں اور جو ذہنی اذیت دی جارہی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے بشری بی بی کا گھر سے کھانا بند ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے بشری بی بی کافی علیل ہیں،انہیں شدت سے چکر آ رہے ہیں اور وہ اپنا توازن بھی برقرار نہیں رکھ پاتیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات بشری بی بی نے جج صاحب کو بھی بتائی کہ مجھے کسی اچھے ڈاکٹر تک رسائی دی جائے جو کہ ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس حالت میں کوئی حادثہ رونما ہوگیا تو اس کا کون ذمہ دار ہوگا ،اس حالت کے باعث انہیںمتلی ہو رہی ہے اور وہ جیل کا کھانا بھی نہیں کھا پا رہیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں لیکن ان کو صرف عمران خان کو کمزور کرنے کے لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا، بشری بی بی کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات