خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور

منگل 9 ستمبر 2025 19:40

خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)خیبرپختونخوااسمبلی نے پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظورکرلی گئی۔

(جاری ہے)

قراردادپی پی کے پارلیمانی لیڈراحمدکنڈی نے ایوان میں پیش کی قراردادمیں کہاگیاکہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم کی ترسیل بند کردی گئی ہے پنجاب کی جانب سے گندم کی بندش غیر قانونی ہے اس اقدام سے خیبر پختونخوا کے عوام غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے یہ ایوان مطالبہ کرتی ہے کہ گندم کی غیر قانونی بندش کو فوری طور ہٹا جائے بعدازاں سپیکر کی جانب سے رائے شماری کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :