ورلڈ سرائیکی کانگریس کا نوابزادہ ریاض حسین قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 14 نومبر 2019 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ورلڈ سرائیکی کانگریس کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نواب صادق حسین قریشی مرحوم کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زادہ مرید حسین قریشی کے کزن نوابزادہ ریاض حسین قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے نواب زادہ ریاض حسین قریشی کی مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔