Live Updates

میانوالی سرگودھا روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعرات 14 نومبر 2019 15:27

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) میانوالی سرگودھا روڈ کو دو رویہ کرنے کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، 50 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے سرگودھا میانوالی روڈ کو دو رویہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے اس روڈ کی تعمیر کا اعلان گزشتہ دورہ میانوالی پر کیا تھا جس پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ سرگودھا میانوالی روڈ کو دو رویہ بنانے کے بعد اس کو فیصل آباد سے منسلک کرنے کے لئے سرگودھا فیصل آباد روڈ کو بھی دو رویہ کیا جائے گا جس کے لئے 25 ارب روپے کے فنڈز کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سرگودھا‘ میانوالی‘ فیصل آباد روڈ دو رویہ ہونے کے بعد اسے سی پیک منصوبے سے منسلک کردیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات