بارش اور جعلی بیج کی وجہ سے ٹماٹر کی پیداوار کم ہوئی، کئی اضلاع میں ٹڈی دل کے بچے موجود ہیں
صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو کی پریس کانفرنس
جمعرات 14 نومبر 2019 20:44
(جاری ہے)
سکھر، نوابشاہ، عمر کوٹ، جامشورو، ٹنڈوالھیار، خیرپور اور دیگر اضلاع میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کیا مگر سندھ حکومت نے فوری اقدام کئے اور اسپرے کروایا، ٹڈی دل کے اطلاع کے لئے 15 اضلاع میں مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کئے، وفاق اور اسپارکو کو کئی بار آگاہ کیا خط لکھے کہ ٹڈی دل آرہی ہے، الرٹ رہنے کا بھی کہا گیا۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق نے ایک ٹوٹا جہاز دیا پانچ ہزار ایکڑ پر اسپرے کیا پھر واپس چلاگیا اور صرف چار گاڑیاں دی گئیں وہ بھی چلتے چلتے بند ہو رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کااختیار پلانٹ پروٹیکشن کے پاس ہے، ٹڈی دل یمن سے ہوتے ہوئے بلوچستان پھر سندھ میں داخل ہوئی، سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایک لاکھ 48 ہزار ایکڑ زمین پر اسپرے کروایا۔ محمداسماعیل راہو نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ بارش ہونے اور جعلی بیج ملنے کی وجہ سے ٹماٹر کی پیداوار اس سال کم ہوئی، ٹماٹر مہنگے بھی اسی وجہ سے ہوئے ہیں، ٹماٹر سندھ میں دیگر صوبوں سے سستے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 ملین روپے اس وقت تک سندھ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے پر خرچ کر چکی ہے اور آئندہ کے لئے بھی اقدام کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں کنٹرول روم قائم ہیں اور روزانہ رپورٹ دی جاتی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری زراعت اور ڈی جی زراعت بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.