پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ہم پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں، ترکی اور دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی اپنی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ہم سب کو مل کر عملی اقدام اٹھانا ہونگے
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام ایکو سی سی آئی کی27 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 15 نومبر 2019 00:03
(جاری ہے)
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ہم اپنی زرعی مصنوعات ای سی او ممالک کو برآمد کرسکتے ہیں ، معیشت کے استحکام کے لئے مضبوط اکنامک بلاک بنا نا ہوگا اس کے علاوہ ای سی او ممالک میں اکنامک زون کے قیام سے علاقائی اہمیت مزید مستحکم ہوگی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی سرمایہ کاری کی پالیسی کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہے جس سے ای سی او ممالک اور پاکستان کے درمیان تجارت کو مزید وسعت دی جا سکے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پورے ریجنل میں ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں جبکہ حکومت کا بھی یہی فوکس ہے کہ تجارت بڑھائی جائے، ای سی او میں شامل تمام ممالک کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ گورنر سندھ کی آمد نے اجلاس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس موقع پر ترکی چیمبر کے نائب چئیرمین سعید بن حافظی نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کا فروع اہمیت کا حامل ہے اس ضمن میں ان سیکٹرز کو بھی فوکس کرنا ضروری ہے جس کے تحت دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہو۔ ایکو سی سی آئی میں شامل ممالک ہیومن ریسورس کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر فوکس کررہے ہیں۔ بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.