گلیات میں بھاری برف باری اور بارش کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،

ترجمان گلیات ڈی ویلپمنٹ اتھارٹی

جمعہ 15 نومبر 2019 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) گلیات میں برف باری اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،جی ڈی اے کی جانب سے ضروری مشینری پہنچا دی گئی جو برف باری کے دوران شروع ہونے والے آپریشن میں کام کرے گی۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق 2 ٹریکٹرز،1 پیڈوزر دو سالٹ سپریڈر گلیات میں برف صفائی کے آپریشن میں کام کرینگی،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئیندہ دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے پر برف باری کی پیشن گوئی کی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مقامی رہائشی اپنے انتظات کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک،ایندھن اور دیگر ضروریات کا بندوبست کر لیں،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقامی افراد اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کہ برف باری شروع ہوتے ہی سڑکوں کی صفا ئی کا کام شروع کر دیا جائیگا،صوبائی حکومت کی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جی ڈی اے اس سال شدید موسمی حالات اور برف باری کیلئے بہتر اقدامات کو یقینی بنانے کا تہہ رکھتا ہے جیسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی اورسیاحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے ہلیپ لائن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے،جو روڈ کلیئرنس،موسم کی صورتحال اور کسی بھی مشکل میں پھنس جانے والے افراد کی مدد کو دیگر محکموں کی کوآرڈنیشن سے یقینی بنائے گا۔ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیاح کسی بھی مدد اور رہیمائی کیلئے جی ڈی اے ہیلپ لائن 0992-9310423 پر رابطہ کر سکتے ہیں جو گھنٹے فعال رہے گا۔

متعلقہ عنوان :