جی ڈی ای کے برف باری سے متعلق اہم اقدامات،ہیلپ لائن قائم

جمعہ 15 نومبر 2019 17:02

مری گلیات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) گلیات میں برف باری اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔جی ڈی اے کی جانب سے ضروری مشینری پہنچا دی گئی جو برف کے دوران شروع ہونے والے آپریشن میں کام کرے گی۔ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق دو ٹریکٹرز ایک پیڈوزر دو سالٹ سپریڈر گلیات میں برف صفائی کے آپریشن میں کام کرینگی،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے پر برف باری کی پیشن گوئی کی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مقامی رہائشی اپنے انتظات کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک،ایندھن اور دیگر ضروریات کا بندوبست کر لیں،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقامی افراد اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے،احسن حمید کا کہنا تھا کہ برف باری شروع ہوتے ہی سڑکوں کی صفا ئی کا کام شروع کر دیا جائیگا،صوبائی حکومت کی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جی ڈی اے اس سال شدید موسمی حالات اور برف باری کیلئے بہتر اقدامات کو یقینی بنانے کا تہہ رکھتا ہے جیسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مقامی اورسیاحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے ۲۴ گھنٹے ہلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے،جو روڈز کلئرنس،موسم کی صورتحال اور کسی بھی مشکل میں پھنس جانے والے افراد کی مدد کو دیگر محکموں کی کویڈنیشن سے یقینی بنائے گا، ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیاح کسی بھی مدد اور رہیمائی کیلئے جی ڈی اے ہیلپ لائن 0992-9310423پر رابطہ کر سکتے ہیں جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

متعلقہ عنوان :