مانسہرہ میں شدید بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

جمعہ 15 نومبر 2019 17:12

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) مانسہرہ میں شدید بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، چھتر اور بٹل سمیت مختلف مقامات پر بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس نے سرد ہوائوں نے مانسہرہ کا رخ کر لیا ہے جس سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز شروع ہونے والی بارش سے مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں ایک بار پر سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے لوگ لنڈے بازوں سمیت دیگر جگہوں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ٹھنڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے سوئی گیس کے پریشر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :