Live Updates

نواز شریف کے معامے پر نہ ڈیل ہوئی اور نا ہی ڈھیل ہوئی ہے، عدالت نے دونوں فریقین کی عزت کو بحال رکھا، شیخ رشید احمد

شریف فیملی بہت کنجوس ہے ،لوگ سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کرگئے تھے،سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، پاکستان کی سیاست خوشگوار ہے، دوماہ تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، آصف زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمن کسی کے کہنے پر نہیں اپنی مرضی سے واپس گئے ہیں ،عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑنا، میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 نومبر 2019 13:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معامے پر نہ ڈیل ہوئی اور نا ہی ڈھیل ہوئی ہے اور عدالت نے دونوں فریقین کی عزت کو بحال رکھا،شریف فیملی بہت کنجوس ہے ،لوگ سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کرگئے تھے،سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، پاکستان کی سیاست خوشگوار ہے، دوماہ تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، آصف زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمن کسی کے کہنے پر نہیں اپنی مرضی سے واپس گئے ہیں ،عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑنا۔

اتوار کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، پاکستان کی سیاست خوشگوار ہے، دوماہ تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے واپس گئے ہیں، انہیں تو جانا ہی تھا، انہیں تو جلدی جانا تھا تاہم 2 دن مزید رکنے پر انہیں داد دیتا ہوں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑنا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے، شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں، نہ ڈیل ہوئی ہے نہ ڈھیل ہوئی ہے، انہوں نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ 4 ہفتہ بعد علاج کے بعد واپس آئیں گے، انہیں 4 ہفتوں کے لئے اجازت مل گئی ہے اور ہائی کورٹ نے جانے کی اجازت دی، یہ نہ نوازشریف کی جیت ہے اورنہ ہماری ہار ہے، یہ قانون کی فتح ہے، عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا،یہ بہت کنجوس ہیں،یہ لوگ سمجھتے ہیں کفن کے ساتھ جیبیں بھی لگی ہوئی ہیں، یہ لوگ سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کرگئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات