Live Updates

عمران خان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، قمر زمان کائرہ

حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو جانا ہوگا، میڈیا سے گفتگو

پیر 18 نومبر 2019 23:30

عمران خان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، قمر زمان کائرہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو جانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تو حکومت کے اتحادی بھی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت کو توڑا گیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ نوازشریف صاحب کو عدالت نے رعایت دی ہے، پیپلز پارٹی کی عوام سے ڈیل ہے، ہم عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیں گے جبکہ آپ اپنے سارے وعدوں سے یوٹرن لے گئے، اس پر کون کون سر پیٹے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات