گلوبل فنڈ کا 300 ملین ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ
سرمایہ کاری تپ دق، ایچ آئی وی اورملیریا کے خاتمے کیلئے کی جائےگی، وزیراعظم کا خیرمقدم، حکومت معیاری اورسستی صحت کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی گلوبل فنڈ وفد سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 نومبر 2019 17:42
(جاری ہے)
پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو 300 ملین ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت معیاری اور سستی صحت کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔ گلوبل فنڈ ملیریا سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے کام کرسکتی ہے۔ دوسری جانب ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کار بینک پاکستان مین انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے سڑکوں، توانائی، سینی ٹیشن اور عوامی ٹرانسپورٹ کے 4 بڑے منصوبوں کے لئے 511.81 ملین ڈالر سرمایہ فراہم کرے گا۔ ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کار بینک کے صدر کے سینئر ایڈوائزر کونسٹنٹین لیمیٹووسکی نے بتایا کہ نیشنل موٹروے ایم۔4 کیلئے 100ملین ڈالر، تربیلا ہائیڈرو توسیعی منصوبے کیلئے 300 ملین ڈالر، کراچی واٹر اینڈ سیوریج پراجیکٹ کیلئے 40 ملین ڈالر اور کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبوں کے لئے 71.81 ملین ڈالر کی رقوم کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مزید بڑے منصوبے منظوری کے مراحل میں ہیں جن میں لاہور واٹر اینڈ ویسٹ۔واٹر مینجمنٹ کا 400 ملین ڈالر کا منصوبہ اور راولپنڈی رنگ روڈ کا 402 ملین ڈالر کا منصوبہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اے آئی آئی بی لاہور واٹراینڈ۔ واٹر مینجمنٹ کی تیاری کے لئے 0.5 ملین ڈالر کی خصوصی گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی آئی بی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم میں تیزی سے اضافہ کیا ہے جو ملک کی قومی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق تیار کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.