کے ایم ڈی سی کے اساتذہ اور عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں فوری ادا کی جائے ،ْ حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی ڈاکٹروں کیساتھ ہے ،مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیگی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
جمعرات 21 نومبر 2019 21:40
(جاری ہے)
ڈاکٹر وں نے بتایا کہ حکومت نے پی ایم ڈی سی کو اچانک ختم کرکے پی ایم سی بنا دی ،حکومت کا یہ اقدام سراسر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ،کونسل ختم کرنے سے قبل ڈاکٹروں کی کسی بھی تنظیم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے سینئر اساتذہ اور پروفیسر کو 6ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جبکہ عباسی شہید کے جونیئر ڈاکٹرز سنگین مسائل کا شکار ہیں اور ان کو دس دس مہینے تک تنخواہیں نہیں ملتی اسی طرح لاڑکانہ میں بھی ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے ۔حافظ نعیم الرحمان نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ڈاکٹروں کے ساتھ ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی گی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے ایم ڈی سی اور عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں ،سینئر اساتذہ اور پروفیسر کی تنخواہیں فوری ادا کی جائے اور ڈاکٹروں کے مسائل حل کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہر کے دو بڑے طبی اداروں کی بدحالی اور ڈاکٹر و اساتذہ کے مسائل سے چشم پوشی کرنے اور بدترین صورتحال کی ذمہ داری کے ایم سی پر ڈالنے کے بجائے اپنی ذمہ داری بھی پوری کرے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے ،کئی کئی ماہ تک تنخواہیں نہ ملنے پر ڈاکٹرز اور اساتذہ سخت بے چینی اور اضطراب میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں اور او پی ڈی بھی شدید متاثر ہورہی ہے اور طلبہ و طالبات اور مریضوں کو بھی شدید مشکلات و پریشانی ہو رہی ہیں ۔مریضوں کے بہتر علاج کے لئے ڈاکٹروں کا ذہنی جسمانی مالی طور پر مطمئن ہونا ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.