بچوں کی قبل از وقت پیدائش سے بچنے کیلئے ماؤں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے
خاتون اول ثمینہ عارف علوی کاپمز میں قائم دارالحکومت کے پہلے’’ کینگرو مدر کیئر سنٹر ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 22 نومبر 2019 17:01
(جاری ہے)
یہ آئیڈیا سب سے پہلے 1978ء میں شمالی امریکہ میں ماہرین صحت نے مدر کینگروز سے متاثر ہوکر بنایا جو اپنے بچوں کو اپنی بیرونی جھولی میں اپنے بچوں کو رکھتی ہے، جہاں ایمبریو سے نوزائیدہ بچوں کی افزائش ہوگی۔
خاتون اول نے ہر سال اڑھائی لاکھ نوزائیدہ بچوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا جس میں سے ایک تہائی تعداد قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی اموات شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ہسپتالوں اور نرسریوں میں کینگرو مدر کیئر قائم کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ بچوں کی اموات کی شرح کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس تکنیک سے خاص طور پر پسماندہ ترین خاندانوں کو قبل از وقت پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں کے انکیوبیٹرزکے مہنگے ترین علاج سے بچنے میں مدد ملے گی۔ ثمینہ علوی نے کہا کہ قبل از وقت بچوں کی پیدائش کو کم کرنے کے لئے صحت مند غذائیت کے حوالے سے حاملہ مائوں میں حساسیت پیدا کرنے کے لئے ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ انہوںنے 17 نومبر کو ’’عالمی یوم پری میچورٹی‘‘ کو مہینہ بھر منانے کے حوالے سے پمز میں مدر کیئرسنٹر کے آغاز کے اقدام کو سراہا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت نوشین حامد نے کہا کہ حکومت ماں اور بچے کی بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے اور کہا کہ اس طرھ کے آٹھ مراکز پہلے سے ملک بھر میں قائم ہیں جن میں سے 5 مراکز پنجاب، اور ایک ایک سندھ، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں قائم ہیں۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے مشن کی سربراہ پالیتھا پاہیپالانے کہا کہ اس سال عالمی دن برائے پری میچورٹی چائلڈ کا موضوع ’’ قبل از وقت پیدائش(بورن ٹو سون)بروقت و مقام دیکھ بھال‘‘ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان مین نوزائیدہ بچوں کی اموات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ قبل از وقت بچوں کی کینگرو کیئر نظریہ کے تحت عالمی ادارہ صحت کی رہنمائی کو اختیار کریں تاکہ ان اموات میں کمی لائی جا سکے۔ یونیسف کے پاکستان میں نمائندے عائدہ گرما میلاکو نے کہا کہ ان کا ادارہ کے ایم سی نیٹ ورک کو وسعت دینے میں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ بروقت پیدا ہونے والے بچوں کی یومیہ 600 اموات کے چیلنج پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور بہتری کے عالمی اہداف اسی صورت پورے کئے جا سکتے ہیں جب نوزائیدہ اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات میں کمی لائی جائے گی۔ پمز ہسپتال کے ماہر اطفال ڈاکٹر حیدر شیرازی نے کہا کہ پاکستان میں نوزائیدہ اور کم عمربچوں کی اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ پمز ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اس منصوبے کے سنگ میل کو عبور کرنے عملی شکل دینے کے لئے ڈاکٹر سمعیہ رشید اور ڈاکٹر عطیہ ابڑو کی خدمات کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.