Live Updates

عامرلیاقت انتخابی انجینئرنگ کے نتیجے میں کامیاب ہوئے، فاروق ستار

عامرلیاقت الیکشن والی رات مایوس ہو کرسوگئے تھے، مجھے قیادت سے ہٹانے کے لیے الیکشن میں سازش کی گئی۔ سینئرسیاستدان فاروق ستار کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 نومبر 2019 21:31

عامرلیاقت انتخابی انجینئرنگ کے نتیجے میں کامیاب ہوئے، فاروق ستار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2019ء) سینئرسیاستدان فاروق ستار نے کہا ہے کہ عامرلیاقت انتخابی انجینئرنگ کے نتیجے میں کامیاب ہوئے، عامرلیاقت الیکشن والی رات مایوس ہو کرسوگئے تھے، مجھے قیادت سے ہٹانے کے لیے الیکشن میں سازش کی گئی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام سیاست بے داغ رہی ہے۔ جو لوگ پارٹی نہیں چلا سکتے انہیں پارٹی سونپ دی گئی۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم قیادت نے پارٹی کو داؤ پر لگا دیا۔ بانی ایم کیوایم کی باتوں سے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عامرلیاقت الیکشن والی رات مایوس ہو کرسوگئے تھے۔ عامرلیاقت انتخابی انجینئرنگ کے نتیجے میں کامیاب ہوئے۔ مجھے قیادت سے ہٹانے کے لیے الیکشن میں سازش کی گئی۔

(جاری ہے)

فاروق ستارنے کہا کہ میں یوسف ٹھیلے والے کو نہیں جانتا۔

میں نائن زیرو کے انتظامی معاملات نہیں دیکھتا تھا۔ نائن زیرو میں کسی کو ٹھہرانا میرا کام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف ٹھیلے والا 2017ء میں گرفتار ہوا۔ یہ بتایا جائے کہ یوسف ٹھیلے والا دو سال تک کہاں تھا۔ فاروق ستار نے کہا کہ تین سال بعد میئر کہتے ہیں میں کچھ نہیں کر سکتا۔ میں پارٹی قائد ہوتا تو میئر سے استعفیٰ دلوا دیتا۔ کراچی میں نوجوان میئر لایا جائے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ تباہ حال ہے لیکن وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء سندھ حکومت سے بات چیت کر کے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ سندھ کی عوام وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہی ہے۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ جس شہر سے حکومتی وزرا اور مشیران کو تنخواہیں اور مراعات حاصل ہوتی ہیں اسے لاوارث چھوڑا ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات